Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2024 04:29pm

ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی۔

فیصل واوڈا نے ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‏جیسے میں نے کل بتایا تھا کہ آج بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی، وہ رہا ہو گئی ہیں، اور کوئی کیس بھی نیا نہیں بنا۔ وی آئی پی طریقے سے ان کی گاڑیاں بھی اندر جانے دیں۔

توشہ خانہ ٹوکیس: بشریٰ بی بی ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا، بنی گالہ پہنچ گئیں

انہوں نے کہا کہ جیسے بتایا تھا عمران خان بھی آج اپنے وکیلوں سے ملاقات کریں گے اور 26 اکتوبر سے ان کا جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے بجائے وکلا کی جیل میں ملاقات

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔ قوم سے میں کچھ نہیں چھپاؤں گا۔

Read Comments