Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2024 02:48pm

قلعہ سیف اللہ میں جنکشن چوک کے قریب دھماکا

بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں جنکشن چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا قبائلی رہنما محبوب خان جوگیزئی کی گاڑی کے قریب ہوا، بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جس کے پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Read Comments