بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیاب جوڑے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے بدھ کے روزفلم فیسٹیول 2024 میں شرکت کی تھی۔ وہ ڈمپل کپاڈیہ کی رومانٹک کامیڈی فلم’ گو نونی گو’ کے پریمیئر میں پہنچے تھے۔
تقریب کے بعد جب فیملی باہر نکل رہی تھی تو ڈمپل کپاڈیہ کے ردعمل نے شائقین اوراب سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پرایک کروڑ کا انعام دینے کا اعلان
ڈمپل کپاڈیہ سے جب اپنی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ پوز دینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے نہ صرف پوز دینے سے انکار کردیا بلکہ اپنی بیٹی کو مذاق میں ٹرول بھی کیا۔
تقریب کی ایک ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے جس میں ڈمپل کپاڈیہ کو نکلتے ہوئے مسکراتے اور کیمروں کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے بعد ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ اور داماد اکشے کمار تھے۔ لیکن، جب پاپس نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنے اور پوز دینے کے لئے کہا، تو ڈمپل نے مذاق میں انکار کر دیا اور کہا، “میں جونیئرز کے ساتھ پوز نہیں کرتی۔ صرف بزرگ۔’’ یہ کہتے ہوئے اداکارہ آگے بڑھی گئیں۔ ٹوئنکل کھنہ نےسینیئر اداکارہ کے بغیر پوز دیا۔
ڈمپل کپاڈیہ کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی اور لوگوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ لکھا ، کیونکہ وہ جونیئر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بوڑھی لگتی ہیں ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی کو بھی نہیں چھوڑا ، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب جیا بچن کیوں بن رہے ہیں،۔ٓ