وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کے وفد سے ملاقات کی، جہاں کئی اہم معاہدوں کا اعلان کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے حکومت پاکستان کی سماجی تحفظ کے اقدامات پر زور دیا۔
یہ ملاقاتیں اور معاہدے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
امریکا میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقاتیں جاری، واشنگٹن میں انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کی، آئی ٹی ایف سی پاکستان کو تین سال میں تین ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرے گا، آئی ٹی ایف سی نے پاکستان کے لیے فوری دو سو انہتر ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ کا اعلان کیا، ملاقات میں وفد نے پاکستان میں اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے عزم کا اظہار کیا، وزیرخزانہ نے آئی ٹی ایف سی کو حکومت پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی امور ایمی ہولمین نے بھی ملاقات کی، وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو زراعت، آئی ٹی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیرخزانہ نے سعودی ہم منصب محمد الجدعان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔