Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2024 06:45pm

جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات دائر

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات دائر کردی گئی ہیں۔

دونوں ججز کے خلاف شکایات دو شہریوں کی طرف سے دائر کی گئیں، جن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں ججوں کو عہدوں سے برطرف کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں ججز نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کیلئے ریاستی اداروں کو اکسایا، دونوں ججز نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل دو، تین اور نو کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ دونوں ججز کی جانب سے اختلافی نوٹ میں دی گئی آبزرویشن سپریم کورٹ کے جج کے شایان شان نہیں، دونوں ججز کے خلاف آرٹیکل 209 اور سپریم جوڈیشل کونسل رولز کے تحت کاروائی کی جائے۔

Read Comments