Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2024 05:39pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 87 ہزار پوائنٹس کی حدو عبور کرلی۔

بدھ کو 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1024 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 87 ہزار 309 پوائنٹس بنی۔

بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے ہے۔

آج کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 87 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخی بلند ترین سطح 86 ہزار 846 بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 466 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

Read Comments