پشاور پولیس نے خواجہ سراؤں کے حالیہ قتل کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ایک منظم کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئی، جس کے دوران ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق جرائم کی ایک منظم گروہ سے ہے، جو خواجہ سراؤں کو نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کاٹلنگ سے ہے اور انہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ افسوناک واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا جہاں 2 خواجہ سراؤں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
مزیدپڑھیں: