Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2024 11:42am

کراچی میں پکوان سینٹرز سے بھتہ وصولی کا ملزم گرفتار، حیرت انگیز انکشافاف

کراچی میں پکوان سینٹرز اور دکانداروں سے بھتے مانگنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کردیا گیا ہے۔ حالیہ کارروائی میں فراز نامی ملزم کو دہلی کالونی سے گرفتار کیا گیا، جب وہ پچاس ہزار روپے بھتہ وصول کر رہا تھا۔

ایس آئی یو کے ایس ایس پی شعیب میمن نے پریس کانفرنس میں اس کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھتہ خور گروہ ایک ہی خاندان کے افراد پر مشتمل ہے، جو ملائیشیا سے اس گینگ کو چلا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دکانداروں کو ملائیشیا کے نمبر سے واٹس ایپ میسجز کے ذریعے بھتہ طلب کیا جاتا تھا، ملزم کی شناخت فراز کے نام سے ہوئی، اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو دکاندار سے ایک لاکھ روپے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں، جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ملائیشیا میں مقیم بھتہ گینگ کی خاتون لیڈر صبوری کے لیے کام کرتا ہے۔

ایس آئی یو کے ایس ایس پی شعیب میمن ملزم کی بہن صبوری اور اس کا شوہر حماد بھی اس گھناونے کاروبار میں ملوث ہیں۔ شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزمان پہلے اچھے کاروبار کرنے والی بریانی شاپس کی ریکی کرتے ہیں، تاکہ بھتہ وصولی کے لیے بہترین مواقع تلاش کر سکیں۔

Read Comments