Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2024 08:34am

حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے مطابق ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، اکتوبر کے شروع میں بھی اسرائیل نے انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔ اسرائیل نے شہادت کی تصدیق ایسے وقت میں کی جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل میں موجود ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

Read Comments