Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2024 08:24am

معاشی اصلاحات پرعمل کیے بغیر پاکستان کے پاس چارہ نہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہ اہے کہ معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس چارہ نہیں، ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات میں گفتگو ہوئی۔ دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا چاہتے ہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اخراجات کا حجم بھی کم کیا جا رہا ہے، پنشن کی ذمے داری پاکستان کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں تین گنااضافہ ہوا، بعض علاقوں میں بجلی بل مکانوں کے کرائے سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں، صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

وزیرخزانہ کے مطابق زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں ہوگی، زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سےہوگا، چین سے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر مثبت بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے قرضوں کی ری پروفائلنگ کے معاہدے ہو جائیں گے، آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی پر فنڈنگ کی بات ہوئی ہے، پاکستانی معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ ایک سو پینتیس فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں، نومبرمیں اسٹیٹ بینک شرح سود مزید کم کر سکتا ہے۔

Read Comments