Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2024 07:35pm

آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے دوران فلور کراسنگ، پی ٹی آئی کے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے دوران فلور کراسنگ پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے گئے ہیں جو مبینہ طور آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے دوران ائب ہوگئے تھے۔

آئینی ترمیم کی منظوری، بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے آخری موقع دینے کے لئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے،تمام ارکان کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس سینیٹر زرقہ تیمور، فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے ہیں۔

آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کی سزا، اسپیکر کا عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

شوکاز نوٹس جاری کرنے کی اجازت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دی۔

Read Comments