Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024 04:14pm

قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹبل سمیت 29 اہلکار برطرف

کوئٹہ محکمہ پولیس کی جانب سے 1 لیڈی کانسٹبل سمیت 29 اہلکاروں کو پولیس قواعد کی خلاف ورزی پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق برطرف اہلکاروں نے پولیس کے بنیادی کورس کے لئے پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب رپورٹ نہ کرکے پولیس قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس کے احکام پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 3 سال سے زائد اور 3 سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔

Read Comments