سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لئے پچاس نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ ہم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت کا یہ اقدام ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنائے گا۔
اگلا چیف جسٹس آف پاکستان: جسٹس منصور، جسٹس یحییٰ اور جسٹس منصور ایک نظر میں
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیزی سےعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
شرجیل میمن نے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔