Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024 02:44pm

اب پورے پاکستان سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔

پشاور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم نہیں مانتے یہ آزاد عدلیہ پرحملہ ہے، من پسند لوگوں کولگاکرسسٹم پرقبضہ کیا جاتا ہے، آزاد عدلیہ پرحملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا، میں نے لوٹے پہچان لیےتھے، اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا،میں نے لوٹے پہچان لیےتھے، اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، آئینی ترمیم کیخلاف ووٹ دینےوالوں کوپارٹی سے فارغ کریں گے، اس باراحتجاج کےلیے پورے پاکستان سے لوگ نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نشست یا حلقہ اہم نہیں، نظریہ اہم ہوتاہے، ہمارااحتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔

Read Comments