اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر کردہ درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے خارج کردی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست خارج کرنے کا تحریر فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل حامد خان پیش ہوئے، انہوں نے آگاہ کیا انہیں درخواست واپس لینے کی ہدایات ملی ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ 16 ستمبر کو دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے 8 اعتراضات بھی داخل کیے تھے، عابد زبیری نے درخواست واپس لیے جانے کی استدعا کی تصدیق کی۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی تھیں۔