Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2024 01:25pm

شبلی فراز نےآئینی ترامیم میں پارٹی پالیسی کیخلاف استعمال جانے والے اراکین کی تعداد بتا دی

پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں 4 سے 5 اراکین ہمارے خلاف استعمال کیے گئے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مرکزی رہنماؤں پر عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہے، آئینی ترامیم زبردستی کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت کرانےآئے ہیں، ضمانت کے بعد بانی چیئرمین سے ملنے کی کوشش کرونگا، مشکلات ہیں کوشش کررہے ہیں جلد ملاقات ہو جائے، بانی چیئرمین قانونی اموروسیاسی امورپرشخصیات کے مطابق ملاقات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر سے بانی چیئرمین نے قانونی امور کے حوالے سے ملاقات کی ہے، مرکزی رہنماؤں پر عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہے، آئینی ترمیم سے انصاف کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں عدالیہ ،مقننہ اور انتظامیہ کا اپنا کردار ہوتا ہے، پشاور:ترمیم سے عدالیہ کو مقننہ کے زریعے تابع کردیا گیا ہے، آئینی ترمیم سے عدالیہ کی آزادی برقرار نہیں رہے گی۔

Read Comments