Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2024 11:38am

بختاوربھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیرِاعظم بے نظیربھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام بتا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز تیسرے بیٹے کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد بختاوربھٹو زرداری نے آج انسٹا پوسٹ شیئر کر کے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کر لیا ہے۔

سنی لیونی کا مشرقی دلہن کا روپ، لیکن بچوں نے سب کی توجہ کھینچ لی

پاکستان کی پہلی اورواحد خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔

خیال رہے کہ محمود چوہدری اور بختاوربھٹو کے یہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز20 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

بختاور اور محمود چوہدری کی شادی 31 جنوری 2021ء کو کراچی کے بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔

ان کے تیسے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021ء کو جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 5 اکتوبر 2022ء کو ہوئی تھی۔

Read Comments