ضلع کرم کے تحصیل وسطی کرم کے علاقے خوئداد خیل میں فتنہ خوارج نے تین مزدوروں کو ذبح کردیا۔
پولیس کے مطابق سینٹرل کرم کے علاقے خوئداد خیل میں فتنہ الخوارج نے تین مزدوروں کو ذبخ کر دیا جبکہ چارمزدورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مزدور درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈرملا نبی کے کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے جس پر فتنہ خوارج نے حملہ کردیا۔ حملہ کے نتیجے میں 3 مزدورجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سینٹرل کرم میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اوراس واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔