Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2024 01:29am

پاک بحریہ نے کروڑوں ڈالر کی منشیات ضبط کرلیں

پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔

ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 145 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیوں کو بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔

ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔ پاک بحریہ سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے۔

Read Comments