جنوبی ایشیا سمیت کئی خطوں میں غیر معمولی مقبولیت کے حامل بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کے ایک کنٹیسٹنٹ نے دعوٰی کیا ہے کہ اسے کراچی سے دھمکیاں ملی ہیں۔
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس ایک بار پھر میدان میں ہے اور گھر گھر دیکھا جارہا ہے۔ اس شو میں شوبز کے ستاروں کے ساتھ ایک وکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بگ باس کے اٹھارہویں سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ ایک وکیل بھی حصہ لے رہے ہیں اور ان کا تعلق ڈاکوؤں کے خاندان سے ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس پر اسے فخر بھی ہے۔
گنا رتنا سداورتے کو راتوں رات مقبولیت حاصل ہوئی تاہم انہیں اچانک شو چھوڑ کر بھی جانا پڑا ہے۔ زور دار قہقہہ اُن کی پہچان ہے۔ وہ اپنی پُرلطف باتوں سے سب کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گنا رتنا سداورتے کا تعلق بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر سے ہے اور وہ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ وہ قانون میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔
گنا رتنا سداورے کے خلاف ایک کیس دو سال قبل بنا تھا جس نے ان کا وکیل کا لائسنس کینسل کروادیا۔ تنازعات سے بھرے اس شو میں گنا رتنا سداورتے نے ایک ایسا دعویٰ کیا جس کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس کا کہنا تھا ہمیں تو ایسی کالز اور میسجز آتے ہی رہتے ہیں۔ شو میں آنے سے قبل ہمیں کراچی سے بھی دھمکی ملی تھی۔