Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2024 03:56pm

پاکستان نے آئی ایم ایف سے دوبارہ فنانسنگ کی درخواست کرنےکا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے آئی ایم ایف سے دوبارہ فنانسنگ کی درخواست کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریںگے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کرلی۔

آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پربات چیت کی جائے گی۔ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالرتک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔26 اکتوبر تک وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔

Read Comments