لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم ممکنہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان سے ایران منتقل ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم بروز 5 اکتوبر کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے زیر استعمال طیارے میں بیروت سے تہران کے لیے روانہ ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ اُن دنوں لبنان اور شام کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔ تاہم حزب اللہ اور ایران کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نعیم قاسم نے 27 ستمبر کو اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے 3 تقاریر کی جن میں سے دو تقریریں ایران سے کیں۔
یحیٰ سنوار نے جیل میں عبرانی سیکھی، اسرائیل کو دھوکہ دیا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حزب اللہ کے عبوری سربراہ کو اسرائیلی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نعیم قاسم کو بیروت سے تہران منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے کئی بڑے رہنماؤں کو قتل کر چکا ہے۔