سوات اوڈیگرام میں بھائیوں کےدرمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کی وجہ سے دو بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدود اوڈیگرام میں زمین کے تنازعہ پر ملزم شکیل نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ہے۔
فارم ہاؤس پر پانی پینے کیوں آئے؟ گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق
جاں بحق افراد میں ضیاء الحق اور احسان الحق شامل ہیں ، لاشوں اورزخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کے ملزم شکیل کو گرفتارکرلیا ہے۔