Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2024 12:21pm

ججز کیخلاف کردار کشی مہم چلانے والے عدلیہ کے ہمدرد بن گئے، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ ججز اورانکی فیملیز کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں ۔ آئینی ترمیم سے جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے دلچسپ ریمارکس

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اوراب وہ وکلاہ سے باہر نکلنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں۔

عظمی بخاری نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی عیسی کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے ہیں۔

Read Comments