Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2024 10:41am

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد: آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ عدالت نے بذریعہ اشتہار علی امین گنڈا پور کو 21 نومبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

Read Comments