بھارتی خفیہ اداروں کے لیے الجھنیں بڑھ گئی ہیں۔ ایک طرف پروازوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور دوسری طرف دھماکوں کا سامنا ہے۔ اتوار کی صبح دہلی کے علاقے روہنی میں واقع سی آر پی ایف اسکول میں بم دھماکے سے خفیہ اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
کئی تفتیشی ادارے اس دھماکے کی تحقیقات میں جُٹ گئے ہیں۔ فارنزک جانچ کے ماہرین بھی کام سے لگ گئے ہیں۔ اسکول کی دیواروں پر پراسرار سفید پاؤڈر ملا ہے۔ اس پاؤڈر کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے کمانڈوز بھی موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔
دی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سمیت کئی ادارے میدان میں ہیں۔ دھماکے کے مقام سے تمام ضروری شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے سائبر کرائم کنٹرول ونگ بھی سوشل میڈیا ایپس کا متن کھنگال رہا ہے تاکہ ملزمان کے بارے میں کوئی اشارہ مل سکے۔
صرف ایک دن یعنی چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں 32 پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ صرف ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران بھارت ایئر لائنز کی کم و بیش ساٹھ پروازوں کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی ایل میل کے ذریعے بھی دی گئی ہے اور فون کے ذریعے بھی۔
بھارتی خفیہ ادارے بم کی جھوٹی اطلاعات سے بہت پریشان ہیں۔ تفتیش کی جارہی ہے اور چند ایک اقدامات بھی کیے جارہے ہیں تاکہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ چھتیس گڑھ کے ایک سترہ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پروازوں پر اسکائے مارشل (کمانڈوز) کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ
جن ایئر لائنز کو بم دھماکوں کی دھمکی ملی ہے ان میں انڈیگو، وستارا اور انڈین ایئر لائن شامل ہیں۔ ایئر لائنز نے متعلقہ اداروں کو مطلع کرکے سیکیورٹی چیک اپ کا معیار مزید سخت کردیا ہے۔
بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ