Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2024 04:56pm

سعودی عرب میں حیرت انگیز عمارت کی تعمیر کا منصوبہ کب مکمل ہوگا؟

سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جو اب وہاں دارالحکومت ریاض میں ایک حیرت انگیز عمارت کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر جدہ میں حیرت انگیز عمارت کی تعمیر پر کام جاری ہے جس کی اونچائی 400 میٹر لمبی اور 400 میٹر چوڑی ہے اور 400 میٹر اونچی ہوگی۔

اس منصوبے کا نام نیو مکعب ہے جس کے تحت ریاض کو 19 اسکوائر کلومیٹر تک وسیع کیا جائے گا۔ ایک وقت میں یہاں لوکھوں رہائشی مقیم ہوسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عمارت کا ہجم اتتا بڑا ہوگا کہ اس میں امریکا کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ جتنی 20 عمارت آسکیں گی۔

درحقیقت جب اس کی تعمیر مکمل ہوگی تو یہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہوگی۔

اس میں کیا سہولیات ہوں گی؟

مکعب میں ہولوگرافک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو لوگوں کو خریداری اور کھانے پینے کا نیا تجربہ فراہم کرے گی۔

اسی طرح اسپیس پوڈز، تیرتی ہوئی چٹانیں اور دیگر عجیب و غریب مناظر ہولوگرافک ٹیکنالوجی کے نتیجے میں نظر آئیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ رہائشی مراکز، ہوٹلوں اور دیگر سہولیات بھی یہاں موجود ہوں گی۔

اس منصوبے کو بھی 2030 تک مکمل شکل دے دی جائے گی۔

Read Comments