Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2024 03:42pm

بھارتی ڈاکٹرز کی غفلت، خاتون کے پیٹ سے 12 سال بعد دو قینچیاں برآمد

بھارتی ڈاکٹرز کی لاپرواہی سے خاتون 12 سال تک تکلیف میں رہی، ڈاکٹرز آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے قینچی نکالنا بھول گئے تھے جس کے باعث خاتون اتنے سال درد سے تڑپتی رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ایکسرے کے دوران خاتون کے پیٹ میں 2 قینچیوں کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا۔

سکھم کی رہائشی خاتون نے پیٹ کے درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنا اپنڈکس نکلوایا تاہم آپریشن کے مرحلے سے گزرنے کے باوجود خاتون کو ایک دہائی سے زائد عرصے تک افاقہ نہیں ہوسکا تھا، کئی ڈاکٹرز خاتون کی تکلیف کی وجہ جاننے میں مسلسل ناکام تھے۔

سرجری کے دوران جسم کا اہم حصہ نکالنا مریض کو موت کے منہ میں لے گیا

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 45 سالہ خاتون کے پیٹ میں سرجیکل قینچیوں کی جوڑی کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو 2012 میں ڈاکٹرز نے اپنڈکس کے آپریشن کے دوران نکالنا ہی بھول گئے تھے۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ نے سال 2012 میں گنگتوک میں واقع سر تھتھوب نمگیال میموریل ہسپتال(ایس ٹی این ایم) میں سرجری کروائی تھی تاہم اس کے پیٹ میں مسلسل درد کی لہریں اٹھتی رہتی تھیں، ڈاکٹرز خاتون کو درد کی دوائی بھی دیتے مگر ان سے بھی کوئی راحت حاصل نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر کا یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بچے کا آپریشن کرنا اس کی جان لے گیا

شوہر کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو ان کی اہلیہ دوبارہ ایس ٹی این ایم گئیں جہاں ایک ایکسرے سے معلوم ہوا کہ پیٹ میں سرجیکل قینچیاں موجود ہیں، طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے فوری طور پر سرجری کرکے خاتون کے پیٹ سے قینچیاں نکال لیں جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ روبصحت ہیں۔

لوگوں نے پولیس سے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments