Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2024 02:36pm

آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ اراکین میں 2 سینیٹرز اور9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا۔

Read Comments