خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی وانیہ ریاض پشاور یونیورسٹی میں سائیکل پر روزانہ آنے والی واحد لڑکی ہے۔
وانیہ کہتی ہے کہ بچپن سے سائیکل چلانے کا شوق تھا چونکہ ہاسٹل اور ڈپارٹمنٹ میں فاصلہ کافی ہے تو اپنی سائیکل پرآنا شروع کردیا۔
وانیہ ریاض کہتی ہیں کہ ہاسٹل کےباہرلڑکیاں بھی مجھے دیکھ کرحیران تھیں، میری سائیکل صرف سواری نہیں خودمختاری کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی سائیکل پرسوار ہوکر10منٹ میں ڈپارٹمنٹ پہنچ جاتی ہوں، گاؤں میں بھی لوگ باتیں کرتے تھے،چیلنجز اور مشکلات ہوتی ہیں لیکن ہار نہیں مانی۔