Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2024 05:00pm

امریکا میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش، بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کا موقف

واشنگٹن نے نے امریکی میں رہائش پذیر سکھ رہنما کے قتل کی ناکام منصوبہ بندی کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے اہلکار پر عائد کیا ہے۔ اس معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اہلکار نے امریکی الزامات اور میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے معاملے پر امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے سابق اہلکار وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کیا تھا۔ انتالیس سالہ وکاش یادو پر پنوں کے قتل کی سازش کا منصوبہ اور منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔

ادھرغیرملکی خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق وکاش یاود کے اہل خانہ نے بتایا کہ سابق اہلکار نے امریکی الزامات پر حیرت کا اظہار کیا اور ان تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

ہریانہ ریاست کے پران پورہ گاؤں میں وکاش یاود نے اپنے کزن اویناش یادو نے بتایا کہ خاندان کو اس کے جاسوسی ایجنسی کے لیے کام کرنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، دونوں ایک دوسرے سے باقاعدگی سے بات کرنے کے باوجود اس نے کبھی جاسوسی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

امریکا میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش، بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار پر فرد جرم عائد

اویناش یادو نے بتایا کہ “ہمارے لیے وہ اب بھی فیڈرل سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے لیے کام کر رہا ہے، جس میں اس نے 2009 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اویناش یادو نے بتایا کہ اس نے ہمیں بتایا کہ وہ ڈپٹی کمانڈنٹ ہے، اور اسے پیرا ٹروپر کے طور پر تربیت دی گئی تھی۔ بھارتی حکام نے یادیو کے ٹھکانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ یادیو اب بھی بھارت میں ہے اور توقع ہے کہ امریکہ اس کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔

ملزم کی ماں 65 سالہ سدیش یادو نے کہا کہ وہ ابھی تک صدمے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ’میں کیا کہہ سکتی ہوں؟ مجھے نہیں معلوم کہ امریکی حکومت سچ کہہ رہی ہے یا نہیں۔

اویناش یادو نے ایک منزلہ مکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “اتنے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گھر کے باہر کوئی آڈی اور مرسڈیز قطار میں کھڑی ہے؟

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں کے تقریباً 500 خاندانوں میں سے اکثر نے روایتی طور پر نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز میں شامل ہونے کے لیے بھیجا ہے۔

اویناش یادو نے بتایا کہ وہ نہیں جانتا کہ یادو کہاں ہے لیکن وہ اپنی بیوی اور ایک بیٹی کے ساتھ رہتا ہے جس کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی تھی۔

بھارتی حکام نے یادیو کے ٹھکانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو خبر دی کہ یادیو اب بھی ہندوستان میں ہے اور توقع ہے کہ امریکہ اس کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔

Read Comments