Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2024 11:17am

کراچی ایئرپورٹ پر اترنے والا طیارہ خوفناک صورتحال کا شکار، پائلٹ نے بحفاظت اتار لیا

جدہ سے کراچی آنے والی ایئر بلیو کی پرواز کو دوران لینڈنگ اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب طیارے کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹ نے غیر متوقع صورتحال کا احسن طریقے سے سامنا کیا اور کامیابی سے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر بغیر کسی پریشانی کے اتار لیا۔

سعودی عرب کے جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 171 اپنی مقررہ آمد کے قریب تھی جب پرندوں سے ٹکرائی۔ کسی مسافر یا عملے کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور طیارے کو زمین پر محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے کے 38 طیارے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے دوران پرندوں سے ٹکرا گئے۔

ذرائع کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، گلگت، سکھر، جدہ اور دبئی ایئرپورٹس پر پیش آئے۔ متاثرہ طیاروں میں 31 ایئربس اے 320 اور 3 بوئنگ 777 شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ طیاروں میں سے پانچ کو نقصان پہنچا جبکہ 35 کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سب سے زیادہ پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات لاہور ایئرپورٹ پر 14 واقعات کے ساتھ پیش آئے۔ اس کے بعد اسلام آباد میں 7، ملتان میں 4، سکھر میں ایک، فیصل آباد میں ایک، گلگت میں ایک، جدہ میں ایک اور دبئی ایئرپورٹ میں ایک واقعہ ہوا۔

ان میں سے زیادہ تر پرندوں کے حملے کے واقعات ٹیک آف، لینڈنگ اور اپروچ کے دوران پیش آئے۔

Read Comments