Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2024 10:50am

مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار، پولیس نے حوالات میں بند کردیا

انسانوں کی گرفتاری کے بعد جانوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جانے لگی۔

حال ہی میں پولیس نے ایک بلی کو مچھلے چرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک چور بلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

’میاؤں‘ کے کیا مطلب ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بلّی کی زبان سیکھ لی

پولیس نے شاطر بلی کو ایک موٹرسائیکل پر لٹکے مچھلی سے بھرے تھیلے کو دانتوں سے پھاڑ کر مچھلی چراتے دیکھا جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی۔

14 اکتوبر کو معمہ اس وقت حل ہوا جب پولیس نے بلی کو پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی موٹر سائیکل میں لٹکی تھیلی سے مچھلی چراتی ہے جبکہ بعد میں اسے پولیس افسر گرفتار کرکے لے جارہا ہے۔

بلی کی چالاک فطرت نے سوشل میڈیا صارفین کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہیں۔

Read Comments