خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئ خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار، 604 ہے جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے میں 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 53 ویلج و نیبرہڈ کونسلز کی 54 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، پشاور کی 5 ویلج کونسلز میں ضمنی انتخابات کیلئے 13 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ کا عمل آٹھ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں 53ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے دوسرے ضمنی انتخابات مکمل ہوگئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورکی ویلج کونسل خلیزئی 23 میں جنرل نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق
اچینی بالا 32 سے خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار مومنہ بی بی 387 ووٹ لےکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار خیال ورو 214 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہی۔
حسن خیل برکی ویلیج کونسل میں خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار ریما بی بی 349 ووٹ لیکر پہلے نمبر جبکہ تحریک انصاف کی بس روزہ بی بی 166 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پررہیں۔
گلشن آباد متنی میں آزاد امیدوار ملک بلال 1 ہزار 57 ووٹوں کےساتھ پہلے نمبر جبکہ ناموس خان 760 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
وی سی 61 ادیزئی پرجے یو آئی کے مولانا عرفان اللہ نے790ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔ ہری پورکی ویلج کونسل 24 سے عاقب خان یوتھ کونسلر کی سیٹ پر بلامقابلہ مہناز بی بی بلامقابلہ خاتون کونسلر اور غازی نیبر ہوڈ کونسل ون سے شائستہ فاروق بلامقابلہ خاتون کو نسلر منتخب ہوگئیں۔
مانسہرہ کی ویلج کونسل گھنول سے جنرل کونسل نشست پر آزاد امیدوار لالا نظیر نے 738 ووٹ لئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ماجد حسین 595 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
ویلج کونسل گڑھی حبیب جنرل کونسلر کی نشست پر محمد شوکت آزاد امیدوار ایک ہزار 40 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ندیم خان 1000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ ویلج کونسل دھڑیال یوتھ کونسلر کے امیدوار حمزہ اسرار سواتی 983 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مدمقابل امیدوار محمد عادل نے 642ووٹ حاصل کئے۔
ویلج کونسل گاندھیاں جنرل کونسلر کی نشست پر محمد عارف 538 ووٹ کرکامیاب ہوگئے، مدمقابل ملک طفیل 494 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے ۔
ویلج کونسل جودھ میں جنرل کونسلرنشست پرراشدعلی 978 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اخترایوب 676 ووٹ لیکر ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے ۔ویلج کونسل پھگوڑہ میں یوتھ کونسلر نشست پر عبدالقدیر620 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے انکے مدمقابل بابرخان 380 لیکر دوسرے نمبر پررہے ۔
ایبٹ آباد ضمنی انتخاب میں ویلج کونسل نگری بالا جنرل کونسلر نشست پر غیر سردار سعید لڈو861 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ سردار الطاف 562ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سوات میں ویلج کونسل بیدرہ میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار مجید خان ایک ہزار 406 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ابرار نے 840 ووٹ حاصل کئے۔گوگدرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ریاض خان 490لیکر کامیاب رہے جبکہ اسرار خان آزاد امیدوار نے 190اورفیاض خان آزاد امیدوار نے 290ووٹ حاصل کئے۔
شانگلہ میں ویلج کونسل بنڑ سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار جاوید اقبال نے 602 جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نوراللہ 560 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ویلج کونسل میرہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حسن بہادر 889 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جمعیت علماءاسلام کے انعام خان 682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ویلج کونسل خوڑ کلے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رحمان اللہ 541 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی پی پی کے سجاد علی 302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ صوابی کی ویلج کونسل ترکئی ون میں پی ٹی آئی کے نومنتخب جنرل کونسلر امیدار ناصر خان نے 616ووٹ کیساتھ پہلے جبکہ گل شیر نے 385 دوسرے نمبر پر رہے۔
بونیر ویلج کونسل کوگا میں پی ٹی آئی امیدوار احمد علی نے 525 ووٹ لیکر پہلے جبکہ اے این پی کے امیدوار حکیم رسول 406 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرر ہے ۔
باجوڑ میں وی سی ٹوپ 50 میں جنرل سیٹ کےلئے آزاد امیدوار اظہار الحق 225 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عنایت گل 199 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وی سی 18 میں جنرل سیٹ پر آزاد امیدوار اسیر خان 703 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار صدام حسین 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
کولائی پالس میں یوتھ کونسلر کی نشست پرآزاد امیدوارنصیب دار487 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوارسمیع اللہ 240 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لوئر دیرکی ویلج کونسل رحیم آباد میں پی ٹی آئی کے عثمان اللہ نے 297ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ اے این پی کے سید محمود جان نے 204ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
53ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے دوسرے ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے، اس دوران 17اضلاع میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔انتخابات میں کرک کی ویلیج کونسل خرم محمد زئی سے آزاد امیدوار ہمراز خان 730 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ صابر جمیل 530 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ویلج کونسل پیٹو درہ پی پی پی کے امیدوار رحمت سبحان نے 918ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ جمعیت علماءاسلام کے مدثر رفیق نے 590ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لوئر دیر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اے این پی نے 2 ، پی ٹی آئی نے1، پیپلز پا رٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے دو نشستوں پر بلا مقابلہ کا میابی حاصل کی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ویلج کونسل حاجی آباد میں اے این پی کے انجینئر وقار عابد ےوسف زئی نے 598ووٹ لیکر کامےا بی حاصل کی ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شہاب خان نے 400ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ویلج کونسل پیٹو میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ پیپلز پا رٹی کے امیدوار رحمت سبحان نے 918ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ جمعیت علماءاسلام کے مدثر رفیق 590ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، ویلج کونسل رحیم آباد میں پی ٹی آئی کے آزاد ا میدوار عثمان الدین نے 297ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ اے این پی کے سید محمود نے 204ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ویلج کونسل صدبر کلے میں اے این پی کے عثمان شاہ نے521 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے عزیز اللہ نے 510ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہو گئے، نتائج کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 17اضلاع میںآزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔
باڑہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی
ادھر الیکشن کمیشن خیبر نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر باڑہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن خیبر کے مطابق سیکورٹی وجوہات پربلدیاتی انتخابات ملتوی کیے۔
باڑہ کےاین سی اور وی سی ویلیج کونسل پر انتخابات ہونے تھے۔ اس سے پہلےجمرود تحصیل چیئرمین شپ کے انتخابات بھی ملتوی کردیئے تھے۔
کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔