ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج کس کے سر سجے گا، فیصلہ آج ہو جائے گا۔
دبئی میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آج جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقا مسلسل دوسرے فائنل میں آج ان اکشن نظر آئیں گے۔
جو بھی ٹیم جیتے گی پہلی بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن بنے گا۔