Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2024 01:10am

زیادہ مہارت والی خاتون کو کمپنی کا نوکری دینے سے انکار، عجیب بہانہ وائرل

گوگل کی ایک انجینیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ جب اس نے ملازمت کے لیے درخواست دی تھی تب ریکروٹر نے کہا تھا کہ وہ چونکہ مطلوب قابلیت سے کہیں زیادہ قابلیت کی حامل ہے اس لیے اُسے ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔

دہلی کی انو شرما نے گوگل کی طرف سے جواب میں آنے والی ایکس پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جاب کے لیے جو قابلیت مانگی گئی تھی آپ میں اس سے زیادہ قابلیت ہے اور ہمارا تجربہ یہ ہے کہ اگر زیادہ قابلیت والے کسی فرد کو رکھا جائے تو وہ دل جمعی سے کام نہیں کرتا اور بالآخر ادارہ چھوڑ دیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انو شرما کی ایکس پوسٹ پر تبصروں میں بھی بہت سے لوگوں نے کہا کہ بات بالکل درست ہے کہ زیادہ قابلیت والوں کو ملازمت نہیں دی جاتی۔ اس کا بنیادی سبب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ موجودہ ملازمت سے غیر مطمئن ہوکر نئی ملازمت تلاش کرتے رہتے ہیں اور یوں موجودہ ملازمت میں خاطر خواہ حد تک دلچسپی نہیں لیتے۔

Read Comments