Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 11:58pm

کھانے کی اشیا خراب ہونے سے پہلے بتانے والی ’الیکٹرانک زبان‘ تیار

ماہرین نے مصنوعی ذہانت بروئے کار لاتے ہوئے ایسی الیکٹرانک زبان تیار کی ہے جو کھانے کی اشاء کے خراب ہونے سے پہلے اس کے بارے میں آگاہ کردیتی ہے۔

یہ الیکٹرانک زبان ذائقوں میں تمیز کا شعور رکھتی ہے اور یہ بھی بتاسکتی ہے کہ کھانے پینے کی کوئی چیز خراب ہو جانے کی منزل سے کتنی دور یا نزدیک ہے۔

ہم عام طور پر اس بات کا اندازہ نہیں لگا پاتے کہ کوئی چیز کھانے کے قابل رہی ہے یا نہیں۔ کچھ لوگ اپنے تجربے کی بنیاد پر محض سونگھ کر بتاسکتے ہیں کہ کوئی چیز خراب ہونے والی ہے یا نہیں۔

معروف جرنل نیچر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کی تیار کردہ الیکٹرانک زبان کے تجزیے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت فیصلہ سازی میں کہاں تک معاون ثابت ہوتی ہے۔

الیکٹرانک زبان تیار کرنے کے لیے ماہرین نے آین کے حوالے سے حساس فیلڈ ایفیکٹ ٹرانزسٹر تیار کیا۔ یہ ڈیوائس کیمیکل ری ایکشن کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں لگا ہوا سینسر کسی بھی مائع چیز میں پائے جانے والے آینز کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے اور معلومات کو الیکٹریکل سگنل میں تبدیل کرکے کمپیوٹر کے ذریعے سمجھاتا ہے۔

Read Comments