فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے مناظر اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو میں دیکھائے تھے۔ یحییٰ سنوار کی شہادت جس گھر میں ہوئی اس کا مالک سامنے آگیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس کے سربراہ شدید زخمی حالت میں ایک گھر میں ایک صوفے پر بیٹھے ہیں کہ اس دوران ایک ڈرون کمرے میں آتا ہے۔
یحییٰ سنوار نے زخموں سے چور ہونے کے باوجود ایک ہاتھ سے چھڑی ڈرون پر پھینکی، بعد ازاں اسرائیلی فوج نے مکان دھماکے سے اڑا دیا جس سے یحییٰ السنوار شہید ہوگئے۔
حماس سربراہ پر حملے سے قبل آخری لمحات کی ’ویڈیو‘
یحییٰ سنوار نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک محمد سمیع ابوطحہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ ثابت قدم رہنے والے یحییٰ سنوار نے ان کا گھر قابل فخر بنا دیا ہے اور میں اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ عظیم مجاہد نے ابوطحہ خاندان کے گھر میں شہادت پائی، وہ اپنی آخری سانس تک ایک مجاہد اور محافظ کے طور پر وہاں ڈٹے رہے، ہمیں یحییٰ سنوار پر اور ہر اس شخص پر فخر ہے جو سچائی کے لیے اس راستے پر چلتے ہیں،اس راستے کی وجہ سے ہماری جانیں، ہمارے گھر اور ہماری ہر چیز قابل فخر ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فورسز نے یحیٰ سنوار کی شناخت کیسے کی؟ امریکی اخبار کا انکشاف
یحییٰ سنوار کی شہادت پر اسرائیل میں جشن، کیا ویڈیو جاری کرنا غلط تھا؟
انسٹاگرام پلیٹ پر ابو طحہ خاندان کے ایک اور فرد نے تصدیق کی کہ جس گھر میں سنوار شہید ہوئے وہ ان کا ہے۔