کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر روہت شیٹی کے ٹھیلے نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر تازہ تازہ گلاب جامن شیرے میں بھگو کر بیچنے والا شخص توہت شیٹی نہیں بلکہ رضوان نامی نوجوان ہے جس کے انتہائی لذیذ گلاب جامن اور جلیباں کھانے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔
لیکن ان کو برنس روڈ کا روہت شیٹی اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی شکل مشہور بھارتی فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی سے بھی بہت ملتی ہے۔ جس کی بنا پر لوگ انہیں برنس روڈ کا روہت شیٹھی کہتے ہیں۔
رضوان کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے دور دور سے ملنے آتے ہیں اور ساتھ میں سیلفیاں بھی کھنچواتے ہیں۔ تاہم انہیں اداکاری یا ہدایتکاری میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں ہے۔
رضوان کا گلاب جامن بیچنے کا اسٹائل بھی خوب ہے۔ وہ اسے بڑے چمچے سے اچھال کر پلیٹ پر ڈالتے ہیں رضوان کا کہنا تھا کہ روہت شیٹھی بھارت میں ایکشن اسٹنٹ دکھاتے ہیں تو پاکستان میں کا اسٹنٹ دکھاتا ہوں۔
رضوان کا کہنا تھا کہ اگر روہت شیٹھی سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ان سے ملیں گے تاہم وہ بھارت نہیں جائیں گے ۔ روہت شیٹھی کو دبئی آنا ہوگا۔
رضوان نے انکشاف کیا کہ بھارت سے ایک شخص ان سے ملنے بھی آیا تھا کیونکہ ان کی شکل روہت شیٹھی سے ملتی ہے۔