Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 01:11pm

اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے شمال اسرائیلی ٹاؤن سیزریا (Caesarea) میں واقع گھر پر ڈرون سے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔

یحیٰ سنوار نے جیل میں عبرانی سیکھی، اسرائیل کو دھوکہ دیا

رپورٹس کے مطابق حملے میں جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی اور نا ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔

یحیٰ سنوار کو ختم کردیا مگر مشن ابھی پورا نہیں ہوا، اسرائیلی وزیرِاعظم

ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر حملے سے متعلق ان کے آفس سے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ حملے کے وقت گھر پر نہیں تھے اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنان سے ایک ڈرون لانچ کیا گیا تھا جس نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عمارت کونسی تھی۔

واضح رہے دو روز قبل اسرائیلی فورسز کے حملے میں حماس سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید ہوئے جس کی تصدیق کرتے ہوئے حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اب اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے۔

Read Comments