یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ روزانہ پیدل چلنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس سے ہمارے جسم اور دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق روزانہ 10 ہزار قدم کی واک سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے، پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، کیلوریز میں کمی ہوتی ہے اور مجموعی جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ جبکہ پیدل چلنے سے اینڈارفن ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے، جس سے ذہنی تناو میں کمی آتی ہے اور سکون ملتا ہے۔
یورک ایسڈ کی زیادتی سے بچانے والے 5 خشک میوہ جات
روزانہ کی بنیاد پر بآسانی 10 ہزار قدم چلنے کے لیے چند مفید تجاویز درج ذیل ہیں۔
اپنے دن کی شروعات چلنے سے کریں۔ صبح کے وقت چلنے کا وقت نکالیں، چاہے وہ 20-30 منٹ ہو۔
سیڑھیاں چڑھیں
لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔
پارکنگ
اپنی گاڑی کو دور پارک کریں تاکہ آپ کو زیادہ چلنا پڑے۔
چلنے کے لیے وقت نکالیں
دوپہر کے کھانے کے دوران یا کام کے وقفے میں تھوڑی دیر کے لیے چہل قدمی کریں۔
دوستوں یا خاندان کے ساتھ چلیں۔ یہ آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا اور چلنے کے عمل کو مزید دلچسپ بنائے گا۔
قریبی مقامات پر جانے کے لیے پیدل چلنے کو ترجیح دیں، مثلاً دکان یا دفتر۔
ایک فٹنس ٹریکر یا اسمارٹ واچ کا استعمال کریں ۔تاکہ آپ اپنے قدموں کا حساب رکھ سکیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے۔
مختلف مقامات پر چلنے کی کوشش کریں، جیسے پارک، باغات یا قدرتی مناظر۔ یہ آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔
اپنے روزمرہ کے شیڈول میں چلنے کے لیے مخصوص وقت مختص کریں، جیسے صبح یا شام۔
چلنے کے دوران پسندیدہ موسیقی سنیں یا آڈیو کتابیں سنیں تاکہ آپ کا موڈ بہتر ہو اور آپ کو چلنے میں مزید مزہ آئے۔
اپنے آپ کو چیلنج کریں، مثلاً ہفتے میں ایک دن 12 ہزار قدم چلنے کا ہدف رکھیں۔
صحت مند طرز زندگی اپنائیں، جس میں متوازن غذا اور پانی کی وافر مقدار شامل ہو، تاکہ آپ کی توانائی درکار رہے۔
ان تجاویز کے ذریعے آپ بآسانی روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی عادت ڈال سکتے ہیں، جو جو کہ آپ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔