کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہو پولیس نے 4 خواتین کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔
لیاری لی مارکیٹ میں واقع فلیٹ سے ایک ہی گھر کی چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملیں۔ مقتولین میں ماں بیٹی نواسی اور بہو شامل تھے۔
لاشیں تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے بھائی کو حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر کا فرد بلال ہی تینوں خواتین اور بچی کے قتل میں ملوث ہے کیونکہ ملزم گھر کی کچھ خواتین پر ناجائز تعلقات کا شک کرتا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایام کہ اس نےشک کی بنیاد پر تیز دھار آلے سے طلاق یافتہ بہن ،کمسن بھانجی ، بھابھی اور ماں کو قتل کیا، جبکہ بلال اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واقعہ کے بعد گھر کے سربراہ فاروقنے پولیس کو بتایا تھا کہ میں رات کو اپنی بیٹی کو چھوڑنے گیا تھا جب واپس آیا گیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اہلیہ ،بیٹی ،نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین ماہ کا بچہ پلنگ کے نیچے سے ملا۔ زیر تفتیش بیٹے بلال کے ہاتھ پر کٹ کا نشان موجود ہے، گھر سے ملنے والی چھریوں کو بھی فارنزک کیلئے بھیجا گیا ہے۔
پولیس کو گھر سے ایک چھری بھی ملی ہے۔ پولیس کےمطابق قتل کی واردات میں ممکنہ طور پر چھری کا استعمال کیا گیا، کرائم سین سے ملنے والی چھری کو پانی سے دھویا گیا ہے، کرائم سین یونٹ چھرری کا جدید طریقے سے فارنزک کرے گی۔ پولیس کاکہنا ہےکہ چھری چار مرتبہ بھی دھو دی گئی ہو تب بھی پتہ چل جائے گا کہ قتل میں یہی چھری استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔
قتل کی جانے والی چاروں خواتین کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گلے میں چوٹیں اور کٹ لگنے کی وجہ چاروں خواتین جاں بحق ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔ حاصل کیے گئے نمونے کیمیائی تجزیہ اور ڈی این اے کے لیے بھیجے جائیں گے۔