رائے ونڈ میں کم عمر بچی کی شادی ناکام بنادی گئی۔ پیسوں کی خاطر بارہ سالہ بچی کی عمر رسیدہ شخص سے شادی کروانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رائے ونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبردستی شادی کروانے والی والدہ کے علاوہ دلہا، گواہ اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا۔
کم عمر بچی کے بھائی محمد شریف نے والدین کو یہ کہتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تھی کہ بہن ابھی شادی کے قابل نہیں، محض پیسوں کے لالچ میں یہ شادی نہ کی جائے۔
محمد شریف کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہا محمد امتیاز، دلہا کی والدہ، گواہان گلفام مرتضیٰ اور سجاد احمد اور نکاح خواں قاری محمد سرور کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بچی کو دارالامان کے حوالے کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔۔۔۔۔۔