ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2572 روپے کا اضافے دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 712 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔