Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2024 12:26pm

آئینی ترمیم کے حق میں وفاداری کی قیمت ایک سے تین ارب لگ رہی ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے حزب اختلاف کے قانون سازوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے ایک سے تین ارب روپے تک کی پیشکش کی جارہی ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”کیا یہ شرم کی بات نہیں؟ کیا یہاں جمہوریت برائے فروخت ہے؟“انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر آئینی عدالت کے قیام کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔

دوسری جانب عمر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ تعداد پوری نہیں کر سکی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ رات پارٹی کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، مقداد علی اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتا ہو گئے جبکہ ریاض فتیانہ کے بیٹے کو بھی دو بار ”غائب“ کیا گیا۔

Read Comments