محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 17 سال بیت گئے۔
اس حوالے سے بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں 180 بہادر جیالوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کے شواہد مٹادیے گئے، یہی کام 27 دسمبر کے واقعے پر بھی ہوا، 27 دسمبر کے سانحہ میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں مگر عدالت نے انہیں رہا کردیا۔
وزیراعظم کو دورہ کروائیں، پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کے ملک واپس آنے پر پورے پاکستان میں خوشی کا ایک لمحہ تھا لیکن 18 اکتوبر 2007 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ہولناک دہشت گردی کی یاد دلاتا ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کو جس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا اس کی مثال ملک کی تاریخ اور کہیں نہیں ملتی۔