پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔
عدالت نے ان ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ روپے زر تلافی دینے کا حکم دیا۔ پی آئی اے نے دو سال قبل ان 8 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے نکالا گیا۔
رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال تک وابستہ رہے تھے۔ عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پی آئی اے کو ہرجانے کے طور پر 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔
پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر یہ رقم ادا کریں گے۔