ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جاری ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 366 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز کی اننگز کھیلی۔
بعد ازاں تیسرے روز دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز ہی بنا سکی پھر اور آج انگلینڈ اپنی بیٹنگ جاری رکھے گا۔
وہیں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے بیٹر جو روٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ جو روٹ انگلینڈ کے سپنر جیک لیچ کے سر پر بال رگڑ کر اسے چمکا رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن، کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم کردیا گیا
کرکٹ مچیز کے دوران بولرز گیند کو چمکانے کے لیے اپنے کپڑوں کا سہارا لیتے ہیں مگر جو روٹ کا یہ انوکھا انداز کیمرے میں قید ہوگیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جو روٹ بال چمکانے کے لیے جیک لیچ کے گنجے سر کا استعمال کر رہے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی تبصرہ سامنے آیا کہ چمکتا سر، چمکتا گیند۔
ایک صارف نے سر پر بال رگڑنے پر اسے بال ٹیمپرنگ کا عمل قرار دیا اور کہا کہ ایک صارف نے جواب میں لکھا ’مجھے تو یہ بال ٹیمپرنگ لگ رہی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس کو پروموٹ کیوں کر رہی ہے۔ جیک لیچ کے سر کے پیچھے چبھتے ہوئے بال ہوں گے اور جلد پر سن سکرین ہوگی جو بال کی سطح کو متاثر کر سکتے ہیں۔