Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2024 12:47am

میٹا نے کمپنی کے واؤچر سے راشن خریدنے والوں کو نوکری سے نکال دیا

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے فوڈ واؤچرز کے غلط استعمال پر 24 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ یہ ملازمین کمپنی کی طرف سے کھانے پینے کے لیے دیے جانے والے واؤچرز سے چائے کی پٹی، ڈیٹرجنٹ پاؤڈر اور دیگر چھوٹی موٹی اشیا خریدتے پائے گئے تھے۔

ادارے کی میل کریڈٹ پالیسی کے تحت دفتر کی حدود میں کھانے پینے کے لیے 25 ڈالر کے واؤچر دیے جاتے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بعض ملازمین نے غیر حاضری کی صورت میں دفتر کے واؤچر کے ذریعے کھانا گھر منگوایا۔

میٹا کے ایک ملازم کے مطابق سالانہ چار لاکھ ڈالر تنخواہ لینے والے ایک ملازم نے بھی گروسری کے معمول آئٹمز لینے کے لیے دفتر کے فوڈ واؤچر استعمال کیے۔

جون 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق میٹا کے ملازمین کی تعداد 70779 ہے۔ اب ادارہ کئی شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ری اسٹرکچرنگ کر رہا ہے۔

Read Comments