امریکا کے شہر شکاگو میں دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے نام سے دو بڑے اسرائیل مخالف بل بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ ان دونوں بڑے بل بورڈز کو مبینہ طور پر مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے اسپانسر کیا ہے۔
تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ شکاگو کے دونوں بل بورڈ ہیک کرلیے گئے تھے۔ کسی نے اسرائیل مخالف پیغام لکھ کر اِسے مسٹر بیسٹ سے منسوب کردیا۔ اس حوالے سے شدید ردِعمل بھی سامنے آیا اور پھر تفتیش بھی شروع کردی گئی۔
یہ دونوں بل بورڈ شکاگو کے نواحی علاقے نارتھ بروک میں واقع ہیں۔ بدھ کو نامعلوم افراد نے اِسے ہیک کرکے اسرائیلی مخالف پیغام پوسٹ کردیا اور اسے مسٹر بیسٹ سے منسوب کیا۔ بل بورڈ پر فلسطینی پرچم بھی نصب کیا گیا اور اسرائیلی مردہ باد لکھ دیا گیا۔ بل بورڈ پر یہ بھی لکھا تھا کہ اس کی ادائیگی مسٹر بیسٹ نے کی ہے۔